Sunan Abi Dawood Hadith 2416 (سنن أبي داود)
[2416]صحیح
صحیح بخاری (1990) صحیح مسلم (1137)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَزُہَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَہَذَا حَدِيثُہُ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ،قَالَ: شَہِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَر،َ فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ،ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ صِيَامِ ہَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ, أَمَّا يَوْمُ الْأَضْحَی فَتَأْكُلُونَ مِنْ لَحْمِ نُسُكِكُمْ،وَأَمَّا يَوْمُ الْفِطْرِ فَفِطْرُكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ.
ابو عبید کہتے ہیں کہ میں عید کے روز سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں حاضر تھا۔آپ نے پہلے نماز پڑھائی پھر خطبہ دیا اور کہا: رسول اللہ ﷺ نے (عید کے) ان دو دنوں میں روزے سے منع فرمایا ہے۔قربانی کے دن میں تم اپنی قربانیوں کے گوشت کھاتے ہو اور عید الفطر میں تم روزوں سے فارغ ہوتے ہو۔