Sunan Abi Dawood Hadith 2417 (سنن أبي داود)
[2417]صحیح
صحیح بخاری (1991، 1992) صحیح مسلم (827 بعد ح 1138)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا وُہَيْبٌ،حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَی،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ صِيَامِ يَوْمَيْنِ, يَوْمِ الْفِطْرِ،وَيَوْمِ الْأَضْحَی،وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ, الصَّمَّاءِ،وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ،وَعَنِ الصَّلَاةِ فِي سَاعَتَيْنِ, بَعْدَ الصُّبْحِ،وَبَعْدَ الْعَصْرِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو دنوں کے روزوں سے منع فرمایا ہے ‘ یعنی عید الفطر اور عید الاضحی کے دنوں میں۔اور دو طرح سے کپڑے لپیٹنے سے روکا ہے۔ایک یوں کہ کوئی پوری طرح سے کپڑے میں ایسے لپٹ جائے کہ کوئی عضو بھی اس سے باہر نہ رہے۔اور دوسری صورت یوں کہ اپنے اوپر کپڑا لپیٹ کر اس طرح بیٹھے کہ ایک جانب سے شرمگاہ کو ننگا کر دے۔اور دو وقت میں نماز پڑھنے سے بھی منع فرمایا ہے یعنی نماز فجر اور نماز عصر کے بعد۔