Sunan Abi Dawood Hadith 2418 (سنن أبي داود)
[2418]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْہَادِ،عَنْ أَبِي مُرَّةَ-مَوْلَی أُمِّ ہَانِئٍ-،أَنَّہُ دَخَلَ مَعَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو عَلَی أَبِيہِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ،فَقَرَّبَ إِلَيْہِمَا طَعَامًا،فَقَالَ: كُلْ،فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ،فَقَالَ عَمْرٌو: كُلْ, فَہَذِہِ الْأَيَّامُ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْمُرُنَا بِإِفْطَارِہَا وَيَنْہَانَا عَنْ صِيَامِہَا. قَالَ مَالِكٌ: وَہِيَ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ.
ابو مرہ مولیٰ ام ہانی سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے ساتھ ان کے والد سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ہاں گئے تو انہوں نے دونوں کو کھانا پیش کیا اور کہا کہ کھاؤ۔عبداللہ نے کہا: میں روزے سے ہوں۔تو عمرو نے کہا: کھاؤ،ان دنوں کے بارے میں رسول اللہ ﷺ ہمیں افطار کا حکم دیا کرتے تھے اور روزوں سے منع فرماتے تھے۔جناب مالک نے کہا: اس سے مراد ایام تشریق ہیں۔