Sunan Abi Dawood Hadith 2430 (سنن أبي داود)

[2430]صحیح

صحیح بخاری (1971 مختصرًا) صحیح مسلم (1157)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ مُوسَی،حَدَّثَنَا عِيسَی،حَدَّثَنَا عُثْمَانُ يَعْنِي ابْنَ حَكِيمٍ،قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ،عَنْ صِيَامِ رَجَبٍ؟ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَصُومُ،حَتَّی نَقُولَ: لَا يُفْطِرُ،وَيُفْطِرُ،حَتَّی نَقُولَ: لَا يَصُومُ.

عثمان بن حکیم کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے رجب کے روزے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: مجھے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی ہے کہ رسول اللہ ﷺ روزے رکھا کرتے تو ہم کہتے: اب نہیں چھوڑیں گے اور کبھی چھوڑ دیتے تو ہم کہتے: اب نہیں رکھیں گے۔