Sunan Abi Dawood Hadith 2432 (سنن أبي داود)

[2432] إسنادہ ضعیف

ترمذی (748)

عبیداللہ بن مسلم: مجہول،انظر التحریر (6636)

انوار الصحیفہ ص 90

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ،حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَی،عَنْ ہَارُونَ بْنِ سَلْمَانَ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيِّ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: سَأَلْتُ-أَوْ سُئِلَ-النَّبِيُّ ﷺ عَنْ صِيَامِ الدَّہْرِ؟ فَقَالَ: إِنَّ لِأَہْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا صُمْ رَمَضَانَ وَالَّذِي يَلِيہِ،وَكُلَّ أَرْبِعَاءَ وَخَمِيسٍ،فَإِذَا أَنْتَ قَدْ صُمْتَ الدَّہْرَ. قَالَ أَبو دَاود: وَافَقَہُ زَيْدٌ الْعُكْلِيُّ،وَخَالَفَہُ أَبُو نُعَيْمٍ،قَالَ: مُسْلِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللہِ.

عبیداللہ بن مسلم قرشی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،کہتے ہیں کہ صیام الدھر (ہمیشہ روزے رکھنے) کے متعلق میں نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا یا کسی اور نے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’بلاشبہ تمہارے گھر والوں کا تم پر حق ہے،رمضان میں روزے رکھو اور اس کے ساتھ والے مہینے میں (شوال میں) اور ہر بدھ اور جمعرات کو (بھی) تو اس طرح تم زمانہ بھر روزے رکھنے والے ہو گے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا (راوی حدیث عبیداللہ بن مسلم کے نام میں) زید بن حباب عکلی نے عبیداللہ بن موسیٰ کی تائید کی ہے اور ابونعیم نے مخالفت کی ہے۔(بعض مسلم بن عبیداللہ کہتے ہیں اور کچھ نے مسلم بن عبداللہ کہا ہے۔)