Sunan Abi Dawood Hadith 2434 (سنن أبي داود)
[2434]صحیح
صحیح بخاری (1969) صحیح مسلم (1156)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّہَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ: لَا يُفْطِرُ،وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ: لَا يَصُومُ،وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ اسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَہْرٍ قَطُّ إِلَّا رَمَضَانَ،وَمَا رَأَيْتُہُ فِي شَہْرٍ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْہُ فِي شَعْبَانَ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ روزے رکھنا شروع کر دیتے تو ہم سمجھتے کہ اب نہیں چھوڑیں گے اور جب چھوڑ دیتے تو ہم سمجھتے کہ اب نہیں رکھیں گے۔میں نے نہیں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان کے علاوہ کسی مہینے کے پورے روزے رکھے ہوں اور آپ ﷺ شعبان کے علاوہ کسی اور مہینے میں زیادہ روزے نہ رکھتے تھے۔