Sunan Abi Dawood Hadith 2436 (سنن أبي داود)
[2436] إسنادہ ضعیف
مولی قدامۃ ومولی أسامۃ مستوران
وحدیث الترمذي (745) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا أَبَانُ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْحَكَمِ بْنِ ثَوْبَانَ،عَنْ مَوْلَی قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ،عَنْ مَوْلَی أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ،أَنَّہُ انْطَلَقَ مَعَ أُسَامَةَ إِلَی وَادِي الْقُرَی, فِي طَلَبِ مَالٍ لَہُ،فَكَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ،وَيَوْمَ الْخَمِيسِ،فَقَالَ لَہُ مَوْلَاہُ: لِمَ تَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ وَأَنْتَ شَيْخٌ كَبِيرٌ؟ فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ كَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ،وَسُئِلَ،عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَال:َ إِنَّ أَعْمَالَ الْعِبَادِ تُعْرَضُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الْخَمِيسِ. قَالَ أَبو دَاود: كَذَا قَالَ ہِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ،عَنْ يَحْيَی،عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي الْحَكَمِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے غلام نے بیان کیا کہ وہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کا مال لینے کے لیے وادی قریٰ کی طرف گیا۔اسامہ رضی اللہ عنہ سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے۔غلام نے ان سے پوچھا: آپ سوموار اور جمعرات کا روزہ کیوں رکھتے ہیں،حالانکہ آپ بڑی عمر کے بوڑھے ہو گئے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے۔آپ ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’سوموار اور جمعرات کو بندوں کے اعمال (اللہ کے حضور) پیش کیے جاتے ہیں۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہشام دستوائی نے یحییٰ سے اور اس نے عمر بن ابی حکم سے اسی طرح روایت کیا ہے۔