Sunan Abi Dawood Hadith 2444 (سنن أبي داود)
[2444]صحیح
صحیح بخاری (3943) صحیح مسلم (1130)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ،حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ،حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ ﷺ الْمَدِينَةَ, وَجَدَ الْيَہُودَ يَصُومُونَ عَاشُورَاءَ،فَسُئِلُوا عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالُوا: ہَذَا الْيَوْمُ الَّذِي أَظْہَرَ اللہُ فِيہِ مُوسَی عَلَی فِرْعَوْنَ،وَنَحْنُ نَصُومُہُ تَعْظِيمًا لَہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ نَحْنُ أَوْلَی بِمُوسَی مِنْكُمْ،وَأَمَرَ بِصِيَامِہِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہود عاشورا کا روزہ رکھتے ہیں۔ان سے اس کے بارے میں پوچھا گیا،تو انہوں نے کہا: یہ دن وہ ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون پر غالب فرمایا تھا،اور ہم اس کی تعظیم میں روزہ رکھتے ہیں۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہم تمہاری نسبت موسیٰ علیہ السلام سے زیادہ قریب ہیں‘‘ اور اس دن کے روزے کا حکم ارشاد فرمایا۔