Sunan Abi Dawood Hadith 2445 (سنن أبي داود)
[2445]صحیح
صحیح مسلم (1134)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَہْرِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ أُمَيَّةَ الْقُرَشِيَّ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا غَطَفَانَ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَبَّاسٍ،يَقُولُ: حِينَ صَامَ النَّبِيُّ ﷺ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَأَمَرَنَا بِصِيَامِہِ, قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّہُ يَوْمٌ تُعَظِّمُہُ الْيَہُودُ وَالنَّصَارَی!؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: فَإِذَا كَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ صُمْنَا يَوْمَ التَّاسِعِ. فَلَمْ يَأْتِ الْعَامُ الْمُقْبِلُ،حَتَّی تُوُفِّيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ نے عاشورا کا روزہ رکھا اور ہمیں بھی اس کا حکم دیا،تو صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس دن کی یہود و نصاریٰ تعظیم کرتے ہیں۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب اگلا سال آئے گا تو ہم نویں تاریخ کا (بھی) روزہ رکھیں گے۔‘‘ مگر اگلا سال نہ آیا کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی۔