Sunan Abi Dawood Hadith 2446 (سنن أبي داود)
[2446]صحیح
صحیح مسلم (1133)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ،عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ غَلَّابٍ ح،وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ،أَخْبَرَنِي حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ جَمِيعًا الْمَعْنَی عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ،قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَہُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَہُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ،فَسَأَلْتُہُ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ؟ فَقَالَ: إِذَا رَأَيْتَ ہِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ،فَإِذَا كَانَ يَوْمُ التَّاسِعِ, فَأَصْبِحْ صَائِمًا،فَقُلْتُ: كَذَا كَانَ مُحَمَّدٌ ﷺ يَصُومُ؟ فَقَالَ: كَذَلِكَ كَانَ مُحَمَّدٌ ﷺ يَصُومُ.
حکم بن اعرج بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ مسجد الحرام میں اپنی چادر کا تکیا بنائے ہوئے تھے۔میں نے ان سے عاشورائے محرم کے روزے کے متعلق پوچھا۔آپ نے فرمایا جب تم محرم کا چاند دیکھو تو شمار کرو،جب نویں تاریخ ہو تو روزہ رکھو۔میں نے کہا: کیا محمد ﷺ ایسے ہی روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: محمد ﷺ ایسے ہی روزہ رکھا کرتے تھے۔