Sunan Abi Dawood Hadith 2447 (سنن أبي داود)
[2447] إسنادہ ضعیف
عبد الرحمٰن بن مسلمۃ مجہول
انظر التحریر (3884) لم یوثقہ غیر ابن حبان
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ،حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ،حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْلَمَةَ،عَنْ عَمِّہِ،أَنَّ أَسْلَمَ أَتَتِ النَّبِيَّ ﷺ،فَقَالَ: صُمْتُمْ يَوْمَكُمْ ہَذَا؟،قَالُوا: لَا،قَالَ: فَأَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِكُمْ،وَاقْضُوہُ. قَالَ أَبو دَاود: يَعْنِي: يَوْمَ عَاشُورَاءَ.
عبدالرحمٰن بن مسلمہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ قبیلہ اسلم کے لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پہنچے تو آپ نے ان سے پوچھا ’’کیا تم نے آج کا روزہ رکھا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: نہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو بقیہ دن کو بطور روزہ کے پورا کرو اور اس کی قضاء کرنا۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: اس سے مراد عاشورا کا دن تھا۔