Sunan Abi Dawood Hadith 2448 (سنن أبي داود)
[2448]صحیح
صحیح بخاری (1131) صحیح مسلم (1159)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی وَمُسَدَّدٌ وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ أَحْمَدَ قَالُوا،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرًا قَالَ،أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ أَوْسٍ سَمِعَہُ مِنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَحَبُّ الصِّيَامِ إِلَی اللہِ تَعَالَی صِيَامُ دَاوُدَ،وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَی اللہِ تَعَالَی صَلَاةُ دَاوُدَ, كَانَ يَنَامُ نِصْفَہُ،وَيَقُومُ ثُلُثَہُ،وَيَنَامُ سُدُسَہُ،وَكَانَ يُفْطِرُ يَوْمًا،وَيَصُومُ يَوْمًا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا ’’اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ روزے،سیدنا داود علیہ السلام کے ہیں،اور سب سے پسندیدہ نماز،اللہ تعالیٰ کے ہاں سیدنا داود علیہ السلام کی نماز ہے،وہ آدھی رات سوتے،پھر تہائی رات قیام کرتے اور پھر اس کا چھٹا حصہ سوتے تھے،اور وہ ایک دن افطار اور ایک دن روزہ رکھا کرتے تھے۔‘‘