Sunan Abi Dawood Hadith 2454 (سنن أبي داود)
[2454] إسنادہ ضعیف
ترمذی (730) نسائی (2333) ابن ماجہ (1700)
ابن شھاب الزھري مدلس وعنعن
و الموقوف صحیح
انظر سنن النسائي (2338،2345)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ،حَدَّثَنِي ابْنُ لَہِيعَةَ وَيَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرِ ابْنِ حَزْمٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ لَمْ يُجْمِعِ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ, فَلَا صِيَامَ لَہُ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ اللَّيْثُ وَإِسْحَقُ بْنُ حَازِمٍ أَيْضًا جَمِيعًا،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ مِثْلَہُ وَوَقَفَہُ عَلَی حَفْصَةَ مَعْمَرٌ وَالزُّبَيْدِيُّ وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَيُونُسُ الْأَيْلِيُّ كُلُّہُمْ عَنِ الزُّہْرِيِّ.
ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ’’جس شخص نے فجر سے پہلے روزے کی نیت نہ کی تو اس کا روزہ درست نہ ہو گا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت امام لیث اور اسحاق بن حازم نے بھی عبداللہ بن ابی بکر سے اسی کے مثل مرفوعاً روایت کی ہے اور معمر ‘ زبیدی ‘ ابن عیینہ اور یونس الایلی بواسطہ زہری،سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے موقوفاً روایت کرتے ہیں۔