Sunan Abi Dawood Hadith 2459 (سنن أبي داود)
[2459] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (1762)
الأعمش مدلس وعنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ وَنَحْنُ عِنْدَہُ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّ زَوْجِي صَفْوَانَ بْنَ الْمُعَطَّلِ يَضْرِبُنِي إِذَا صَلَّيْتُ،وَيُفَطِّرُنِي إِذَا صُمْتُ،وَلَا يُصَلِّي صَلَاةَ الْفَجْرِ،حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ! قَالَ: وَصَفْوَانُ عِنْدَہُ،قَالَ: فَسَأَلَہُ عَمَّا قَالَتْ؟ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! أَمَّا قَوْلُہَا: يَضْرِبُنِي إِذَا صَلَّيْتُ, فَإِنَّہَا تَقْرَأُ بِسُورَتَيْنِ وَقَدْ نَہَيْتُہَا،قَالَ: فَقَالَ: لَوْ كَانَتْ سُورَةً وَاحِدَةً لَكَفَتِ النَّاسَ! وَأَمَّا قَوْلُہَا: يُفَطِّرُنِي, فَإِنَّہَا تَنْطَلِقُ فَتَصُومُ،وَأَنَا رَجُلٌ شَابٌّ فَلَا أَصْبِرُ! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمَئِذ:ٍ لَا تَصُومُ امْرَأَةٌ إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِہَا،وَأَمَّا قَوْلُہَا: إِنِّي لَا أُصَلِّي حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ, فَإِنَّا أَہْلُ بَيْتٍ قَدْ عُرِفَ لَنَا ذَاكَ،لَا نَكَادُ نَسْتَيْقِظُ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ, قَالَ: فَإِذَا اسْتَيْقَظْتَ, فَصَلِّ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ سَلَمَةَ،عَنْ حُمَيْدٍ أَوْ ثَابِتٍ،عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خاتون نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی جبکہ ہم بھی آپ کے پاس ہی تھے۔اس نے کہا: اے اﷲ کے رسول! میرا شوہر صفوان بن معطل جب میں نماز پڑھتی ہوں تو مجھے مارتا ہے اور جب روزہ رکھتی ہوں تو تڑوا دیتا ہے اور خود فجر کی نماز سورج چڑھے پڑھتا ہے۔صفوان بھی وہیں تھے۔چنانچہ آپ نے ان سے جو کچھ عورت نے کہا: تھا اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: اے اﷲ کے رسول! اس کا یہ کہنا کہ جب میں نماز پڑھتی ہوں تو یہ مارتا ہے۔یہ دراصل دو دو سورتیں پڑھتی ہے اور میں نے اس کو اس (لمبی) قرآت سے روکا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر ایک سورت کی قرآت ہو تو بھی لوگوں کو کافی ہے۔‘‘ اور اس کا یہ کہنا کہ یہ میرا روزہ تڑوا دیتا ہے تو اس کی حالت یہ ہے کہ یہ روزے ہی رکھے جاتی ہے اور میں جوان آدمی ہوں ‘ صبر نہیں کر سکتا تو رسول اﷲ ﷺ نے اس روزہ فرمایا ’’کوئی عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر روزہ نہ رکھے۔‘‘ اور اس کا یہ کہنا کہ میں سورج چڑھے نماز پڑھتا ہوں ‘ تو حقیقت یہ ہے کہ ہمارا گھرانا اس بات میں معروف ہے اور ہم لوگ سورج نکلنے سے پہلے اٹھ ہی نہیں سکتے۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب جاگا کرو تو نماز پڑھ لیا کرو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس روایت کو حماد بن سلمہ نے حمید یا ثابت سے ‘ انہوں نے ابی المتوکل سے بیان کیا ہے۔