Sunan Abi Dawood Hadith 2460 (سنن أبي داود)

[2460]صحیح

صحیح مسلم (1431)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ،عَنْ ہِشَامٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ،فَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ،وَإِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ. قَالَ ہِشَامٌ: وَالصَّلَاةُ: الدُّعَاءُ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ أَيْضًا،عَنْ ہِشَامٍ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت ملے تو چاہیئے کہ قبول کر لے ‘ اگر روزے سے نہ ہو تو کھانا کھا لے اور اگر روزہ رکھا ہوا تو (مجلس میں حاضر ہو اور صاحب طعام کے لیے) دعا کرے۔‘‘ ہشام بن حسان نے وضاحت کی کہ اس حدیث میں ’’صلاتہ‘‘ کے معنی دعا کرنا ہیں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کو حفص بن غیاث نے بھی ہشام سے روایت کیا ہے۔