Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 246 (سنن أبي داود)

[246] إسنادہ ضعیف

شعبۃ مولی عبد اللہ بن عباس: ضعیف ضعفہ الجمہور،انظر تحریر تقریب التہذیب (2792)

انوار الصحیفہ ص 22

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عِيسَی الْخُرَاسَانِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ،عَنْ شُعْبَةَ،قَالَ: إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ،يُفْرِغُ بِيَدِہِ الْيُمْنَی عَلَی يَدِہِ الْيُسْرَی سَبْعَ مِرَارٍ،ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَہُ،فَنَسِيَ مَرَّةً كَمْ أَفْرَغَ! فَسَأَلَنِي: كَمْ أَفْرَغْتُ؟ فَقُلْتُ: لَا أَدْرِي،فَقَالَ: لَا أُمَّ لَكَ،وَمَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَدْرِيَ،ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَہُ لِلصَّلَاةِ،ثُمَّ يُفِيضُ عَلَی جِلْدِہِ الْمَاءَ،ثُمَّ يَقُولُ: ہَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَتَطَہَّرُ.

جناب شعبہ (ابوعبداللہ بن دینار مولیٰ ابن عباس) بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما جب غسل جنابت کرتے تو اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں پر سات بار پانی ڈالتے۔پھر اپنی شرمگاہ دھوتے۔ایک دفعہ وہ بھول گئے کہ کتنی بار پانی ڈالا ہے تو مجھ سے پوچھنے لگے کہ میں نے کتنی بار پانی ڈالا ہے؟ میں نے کہا مجھے معلوم نہیں،کہا نہ رہے تیری ماں! جاننے سے تجھے کیا مانع ہوا؟ پھر وضو کیا جیسے کہ نماز کے لیے ہوتا ہے۔پھر اپنے جسم پر پانی ڈالتے اور کہتے کہ رسول اللہ ﷺ اسی طرح سے طہارت حاصل کیا کرتے تھے۔