Sunan Abi Dawood Hadith 2470 (سنن أبي داود)
[2470]صحیح
صحیح بخاری (3281) صحیح مسلم (2175)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبُّوَيْہِ الْمَرْوَزِيُّ،حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ،عَنْ صَفِيَّةَ،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مُعْتَكِفًا،فَأَتَيْتُہُ أَزُورُہُ لَيْلًا فَحَدَّثْتُہُ،ثُمَّ قُمْتُ فَانْقَلَبْتُ،فَقَامَ مَعِي لِيَقْلِبَنِي-وَكَانَ مَسْكَنُہَا فِي دَارِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ-،فَمَرَّ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ،فَلَمَّا رَأَيَا النَّبِيَّ ﷺ أَسْرَعَا،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: عَلَی رِسْلِكُمَا! إِنَّہَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ!،قَالَا: سُبْحَانَ اللہِ! يَا رَسُولَ اللہِ! قَالَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ الْإِنْسَانِ مَجْرَی الدَّمِ،فَخَشِيتُ أَنْ يَقْذِفَ فِي قُلُوبِكُمَا شَيْئًا-أَوْ قَالَ: شَرًّا-.
ام المؤمنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ اعتکاف میں تھے اور میں رات کے وقت آپ ﷺ کی زیارت کے لیے حاضر ہوئی۔میں آپ ﷺ سے باتیں کرتی رہی ‘ پھر میں واپس آنے کے لیے اٹھی تو آپ ﷺ بھی مجھے واپس چھوڑنے کے لیے کھڑے ہو گئے جبکہ میری رہائش سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے احاطے میں تھی۔تو (ہمارے پاس سے) دو انصاری گزرے ‘ جب انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا تو جلدی جلدی چلنے لگے ‘ نبی کریم ﷺ نے انہیں فرمایا ’’رک جاؤ! یہ میرے ساتھ (میری اہلیہ) صفیہ بنت حیی ہے‘‘ ان دونوں نے کہا: سبحان اللہ ‘ اے اللہ کے رسول! (آپ کو کسی قسم کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہی نہیں) آپ نے فرمایا ’’بلاشبہ شیطان انسان کے جسم میں ایسے چلتا ہے جیسے خون ‘ مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہارے دلوں میں کچھ ڈال نہ دے۔‘‘ یا فرمایا ’’برائی نہ ڈال دے۔‘‘