Sunan Abi Dawood Hadith 2477 (سنن أبي داود)
[2477]صحیح
صحیح بخاری (6165) صحیح مسلم (1865)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ،حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ ﷺ عَنِ الْہِجْرَةِ؟ فَقَالَ: وَيْحَكَ،إِنَّ شَأْنَ الْہِجْرَةِ شَدِيدٌ،فَہَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟،قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: فَہَلْ تُؤَدِّي صَدَقَتَہَا؟،قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: فَاعْمَلْ مِنْ وَرَاءِ الْبِحَارِ, فَإِنَّ اللہَ لَنْ يَتِرَكَ مِنْ عَمَلِكَ شَيْئًا.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک دیہاتی نے نبی کریم ﷺ سے ہجرت کے متعلق دریافت کیا۔(مدینہ منورہ میں سکونت کے لیے بیعت کرنی چاہی) آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم پر افسوس! ہجرت کا معاملہ انتہائی سخت ہے،کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔آپ ﷺ نے پوچھا ’’ان کی زکوٰۃ دیتے ہو؟‘‘ اس نے کہا: ہاں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’ان بستیوں کے پار عمل کیے جاؤ،اللہ تعالیٰ تمہارے عمل میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔‘‘