Sunan Abi Dawood Hadith 248 (سنن أبي داود)
[248] إسنادہ ضعیف
ترمذی (106)،ابن ماجہ (597)
الحارث بن وجیہ: ضعیف ضعفہ أبو داود وقال ابن حجر: ضعیف (تقریب: 1056)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ وَجِيہٍ،حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ تَحْتَ كُلِّ شَعْرَةٍ جَنَابَةً،فَاغْسِلُوا الشَّعْرَ،وَأَنْقُوا الْبَشَرَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: الْحَارِثُ ابْنُ وَجِيہٍ،حَدِيثُہُ مُنْكَرٌ،وَہُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہر ہر بال کے نیچے جنابت ہے،لہذا اپنے بالوں کو دھوو اور جسم کو صاف کرو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: حارث بن وجیہ کی (مذکورہ) حدیث منکر ہے۔اور وہ ضعیف ہے۔