Sunan Abi Dawood Hadith 2481 (سنن أبي داود)

[2481]صحیح

صحیح بخاری (10)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ،حَدَّثَنَا عَامِرٌ،قَالَ: أَتَی رَجُلٌ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرٍو،وَعِنْدَہُ الْقَوْمُ،حَتَّی جَلَسَ عِنْدَہُ،فَقَالَ: أَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِہِ وَيَدِہِ،وَالْمُہَاجِرُ مَنْ ہَجَرَ مَا نَہَی اللہُ عَنْہُ.

عامر (شعبی) نے کہا: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس آیا جب کہ ان کے پاس اور کچھ لوگ بھی موجود تھے،وہ بھی ان کے پاس بیٹھ گیا اور کہا: مجھے کوئی ایسی بات بتائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہے۔‘‘