Sunan Abi Dawood Hadith 2482 (سنن أبي داود)
[2482]حسن
وللحدیث شاھد عند الحاکم (4/510، 511 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (6275)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ،حَدَّثَنِي أَبِي،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُول:ُ سَتَكُونُ ہِجْرَةٌ بَعْدَ ہِجْرَةٍ،فَخِيَارُ أَہْلِ الْأَرْضِ أَلْزَمُہُمْ مُہَاجَرَ إِبْرَاہِيمَ،وَيَبْقَی فِي الْأَرْضِ شِرَارُ أَہْلِہَا،تَلْفِظُہُمْ أَرْضُوہُمْ،تَقْذَرُہُمْ نَفْسُ اللہِ،وَتَحْشُرُہُمُ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا،آپ ﷺ فرماتے تھے ’’ہجرت کے بعد ہجرت ہوتی رہے گی،زمین کے باسیوں میں سب سے بہتر وہ لوگ ہوں گے جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے دار ہجرت کو اختیار کیے ہوں گے۔اور (قرب قیامت کے وقت) برے لوگ ہی رہ جائیں گے۔ان کی زمینیں انہیں نکال باہر پھینکیں گی،اللہ عزوجل بھی انہیں برا جانے گا اور آگ ان لوگوں کو بندروں اور خنزیروں کے ساتھ جمع کرے گی۔‘‘