Sunan Abi Dawood Hadith 2483 (سنن أبي داود)

[2483]إسنادہ صحیح

روایۃ بقیۃ بن الولید الحمصي عن بحیر بن سعد محمولۃ علی السماع، سواء صرح أو لم یصرح، انظر الفتح المبین (117/4 ص 136) مشکوۃ المصابیح (6276)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيُّ،حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ،حَدَّثَنِي بَحِيرٌ،عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ مَعْدَانَ عَنِ ابْنِ أَبِي قُتَيْلَةَ عَنِ ابْنِ حَوَالَةَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: سَيَصِيرُ الْأَمْرُ إِلَی أَنْ تَكُونُوا جُنُودًا مُجَنَّدَةً, جُنْدٌ بِالشَّامِ،وَجُنْدٌ بِالْيَمَنِ،وَجُنْدٌ بِالْعِرَاقِ. قَالَ ابْنُ حَوَالَةَ: خِرْ لِي يَا رَسُولَ اللہِ إِنْ أَدْرَكْتُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: عَلَيْكَ بِالشَّامِ, فَإِنَّہَا خِيرَةُ اللہِ مِنْ أَرْضِہِ،يَجْتَبِي إِلَيْہَا خِيرَتَہُ مِنْ عِبَادِہِ فَأَمَّا إِنْ أَبَيْتُمْ, فَعَلَيْكُمْ بِيَمَنِكُمْ،وَاسْقُوا مِنْ غُدُرِكُمْ, فَإِنَّ اللہَ تَوَكَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَہْلِہِ.

سیدنا (عبداللہ) بن حوالہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’حالات اس طرح ہو جائیں گے کہ تم لوگ مختلف گروہوں اور لشکروں میں جمع ہو جاؤ گے،ایک لشکر شام میں ہو گا،ایک یمن میں اور ایک عراق میں۔‘‘ ابن حوالہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے منتخب فرما دیجئیے،اگر یہ حالات پاؤں،تو کہاں سکونت اختیار کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’شام کو اختیار کر لینا،بلاشبہ یہ علاقہ اللہ عزوجل کا پسندیدہ ہے،اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ بندوں کہ یہیں جمع فرما دے گا لیکن اگر تم لوگ اس سے انکار کرو،تو پھر اپنے یمن کو اختیار کرنا اور اپنے تالابوں کا پانی پینا،بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شام اور اہل شام کے متعلق (فتنوں سے حفاظت کی) ضمانت دی ہے۔‘‘