Sunan Abi Dawood Hadith 2509 (سنن أبي داود)

[2509]صحیح

صحیح بخاری (2843) صحیح مسلم (1895)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ أَبُو مَعْمَرٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ،حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ،حَدَّثَنِي يَحْيَی،حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ،حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ الْجُہَنِيُّ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: مَنْ جَہَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللہِ فَقَدْ غَزَا،وَمَنْ خَلَفَہُ فِي أَہْلِہِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا.

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس کسی نے مجاہد کو سامان جہاد دیا،تو بلاشبہ اس نے جہاد کیا،اور جو مجاہد کے اہل خانہ کی بحسن و خوبی خبرگیری کرتا رہا،تو بلاشبہ اس نے جہاد کیا۔‘‘