Sunan Abi Dawood Hadith 2511 (سنن أبي داود)

[2511]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (1874)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْجَرَّاحِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ،عَنْ مُوسَی بْنِ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مَرْوَانَ،قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ہُرَيْرَةَ،يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: شَرُّ مَا فِي رَجُلٍ: شُحٌّ ہَالِعٌ،وَجُبْنٌ خَالِعٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ’’انسان میں دو وصف بہت برے ہوتے ہیں۔ایک یہ کہ حریص و بخیل ہونے کے ساتھ ساتھ دل کا کچا ہو۔دوسرا یہ کہ اتنا بزدل ہو کہ گویا دل ہی نکل جائے گا۔‘‘