Sunan Abi Dawood Hadith 2514 (سنن أبي داود)
[2514]صحیح
صحیح مسلم (1917)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ،أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ،عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ثُمَامَةَ بْنِ شُفَيٍّ الْہَمْدَانِيِّ أَنَّہُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُہَنِيَّ،يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ: وَأَعِدُّوا لَہُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ[الأنفال: 60], أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ, أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ،أَلَا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو برسر منبر یہ کہتے ہوئے سنا: (آپ نے سورۃ الانفال کی آیت 60 پڑھی) ’’ان کفار کے مقابلے میں جس قدر ہو سکے قوت بہم پہنچاؤ۔‘‘ (اس کی تشریح میں آپ نے فرمایا) ’’خبردار! تیر اندازی ہی قوت ہے۔خبردار! تیر اندازی ہی قوت ہے۔خبردار! تیر اندازی ہی قوت ہے۔‘‘