Sunan Abi Dawood Hadith 2516 (سنن أبي داود)
[2516]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (3845)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْقَاسِمِ،عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنِ ابْنِ مِكْرَزٍ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! رَجُلٌ يُرِيدُ الْجِہَادَ فِي سَبِيلِ اللہِ،وَہُوَ يَبْتَغِي عَرَضًا مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا أَجْرَ لَہُ،فَأَعْظَمَ ذَلِكَ النَّاسُ! وَقَالُوا لِلرَّجُلِ: عُدْ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ, فَلَعَلَّكَ لَمْ تُفَہِّمْہُ؟ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! رَجُلٌ يُرِيدُ الْجِہَادَ فِي سَبِيلِ اللہِ وَہُوَ يَبْتَغِي عَرَضًا مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟! فَقَالَ: لَا أَجْرَ لَہُ،فَقَالُوا لِلرَّجُلِ: عُدْ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَالَ لَہُ الثَّالِثَةَ! فَقَالَ لَہُ: لَا أَجْرَ لَہُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایک انسان جہاد کے لیے نکلتا ہے مگر وہ دنیا کا مال چاہتا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس کے لیے کوئی اجر نہیں۔‘‘ لوگوں نے اس فرمان کو بہت گراں جانا،انہوں نے اس آدمی سے کہا: دوبارہ پوچھو،شاید تم اپنی بات واضح نہیں کر سکے ہو۔اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایک انسان جہاد فی سبیل اللہ کے لیے نکلتا ہے اور وہ دنیا کا مال چاہتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس کے لیے کوئی ثواب نہیں۔‘‘ لوگوں نے اس آدمی سے کہا: رسول اللہ ﷺ سے پھر پوچھو۔اس نے آپ ﷺ سے تیسری بار پوچھا تو بھی آپ ﷺ نے اسے یہ فرمایا ’’اس کو کوئی ثواب نہیں۔‘‘