Sunan Abi Dawood Hadith 2517 (سنن أبي داود)

[2517]صحیح

صحیح بخاری (2810) صحیح مسلم (1904)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ أَبِي وَائِلٍ،عَنْ أَبِي مُوسَی،أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ يُقَاتِلُ لِلذِّكْرِ،وَيُقَاتِلُ لِيُحْمَدَ وَيُقَاتِلُ لِيَغْنَمَ،وَيُقَاتِلُ لِيُرِيَ،مَكَانَہُ! فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ قَاتَلَ حَتَّی تَكُونَ كَلِمَةُ اللہِ ہِيَ أَعْلَی،فَہُوَ فِي سَبِيلِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ.

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: ایک آدمی قتال کرتا ہے شہرت کے لیے،کوئی قتال کرتا ہے تعریف کے لیے اور کوئی غنیمت کے لیے اور کوئی مرتبہ (بہادری و شجاعت) دکھانے کے لیے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص اس غرض سے لڑے کہ اللہ کا کلمہ بلند ہو تو وہی اللہ کی راہ میں ہے۔‘‘