Sunan Abi Dawood Hadith 2534 (سنن أبي داود)
[2534]حسن
أخرجہ أحمد (3/358 وسندہ حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ،حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ،عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ, أَنَّہُ أَرَادَ أَنْ يَغْزُوَ،فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْمُہَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ! إِنَّ مِنْ إِخْوَانِكُمْ قَوْمًا لَيْسَ لَہُمْ مَالٌ،وَلَا عَشِيرَةٌ،فَلْيَضُمَّ أَحَدُكُمْ إِلَيْہِ الرَّجُلَيْنِ أَوِ الثَّلَاثَةِ. فَمَا لِأَحَدِنَا مِنْ ظَہْرٍ يَحْمِلُہُ،إِلَّا عُقْبَةٌ كَعُقْبَةِ-يَعْنِي-أَحَدِہِمْ،قَالَ: فَضَمَمْتُ إِلَيَّ اثْنَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً،قَالَ: مَا لِي إِلَّا عُقْبَةٌ كَعُقْبَةِ أَحَدِہِمْ مِنْ جَمَلِي.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے جہاد کا ارادہ کیا اور فرمایا ’’اے مہاجرو اور انصاریو! تمہارے کچھ بھائی ایسے بھی ہیں کہ ان کے پاس مال نہیں اور نہ ان کا کوئی خویش قبیلہ ہے تو تم میں سے ہر ایک کو چاہیئے کہ ان میں سے دو تین آدمیوں کو اپنے ساتھ ملا لے ‘ چنانچہ ہم میں سے جس کسی کے پاس سواری تھی وہ اپنے ساتھی کو باری سے سوار کرتا اور خود بھی باری سے سوار ہوتا تھا۔‘‘ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے بھی دو تین کو اپنے ساتھ ملا لیا تو مجھے اپنے ہی اونٹ پر باری سے سواری ملتی تھی جیسے کہ انہیں۔