Sunan Abi Dawood Hadith 2536 (سنن أبي داود)

[2536]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (1251)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ،عَنْ مُرَّةَ الْہَمْدَانِيِّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: عَجِبَ رَبُّنَا عَزَّ وَجَلَّ مِنْ رَجُلٍ غَزَا فِي سَبِيلِ اللہِ فَانْہَزَمَ-يَعْنِي: أَصْحَابَہُ-،فَعَلِمَ مَا عَلَيْہِ،فَرَجَعَ حَتَّی أُہَرِيقَ دَمُہُ،فَيَقُولُ اللہُ تَعَالَی لِمَلَائِكَتِہِ: انْظُرُوا إِلَی عَبْدِي،رَجَعَ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي،وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي،حَتَّی أُہَرِيقَ دَمُہ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ہمارے رب تعالیٰ کو اس بندے پر بڑا تعجب آتا ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلے ‘ اور اس کے ساتھی بھاگ نکلیں (مگر) اس بندے کو گناہ کا احساس ہو تو وہ (قتال کے لیے) واپس لوٹ آئے حتیٰ کے اس کا خون بہا دیا جائے ‘ تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہتا ہے۔دیکھو میرے بندے کی طرف کہ میرے ہاں ثواب کی رغبت میں اور میری پکڑ کے ڈر سے واپس لوٹ آیا حتیٰ کے اس کا خون بہا دیا گیا۔‘‘