Sunan Abi Dawood Hadith 2540 (سنن أبي داود)
[2540]حسن
أخرجہ الدارمي (1023 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (672)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ،حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ،عَنْ أَبِي حَازِمٍ،عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ثِنْتَانِ لَا تُرَدَّانِ-أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ-: الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ،وَعِنْدَ الْبَأْسِ،حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُہُمْ بَعْضًا. قَالَ مُوسَی وَحَدَّثَنِي رِزْقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي حَازِمٍ،عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ...وَوَقْتُ الْمَطَرِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’دو وقت کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا بہت کم رد کی جاتی ہیں۔ایک اذان کے وقت اور دوسری جنگ کے وقت ‘ جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھڑ جاتے ہیں۔‘‘ موسیٰ (بن یعقوب) نے کہا: مجھے رزق بن سعید بن عبدالرحمٰن نے ابوحازم سے ‘ اس نے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا ’’بارش کے وقت (بھی دعا رد نہیں کی جاتی)۔‘‘