Sunan Abi Dawood Hadith 2541 (سنن أبي داود)
[2541]صحیح
رواہ الترمذي (1657 وسندہ صحیح) والنسائي (3143 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (3825)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ خَالِدٍ أَبُو مَرْوَانَ وَابْنُ الْمُصَفَّی،قَالَا: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ،عَنْ أَبِيہِ يُرَدُّ إِلَی مَكْحُولٍ إِلَی مَالِكِ بْنِ يُخَامِرَ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ،حَدَّثَہُمْ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَنْ قَاتَلَ فِي سَبِيلِ اللہِ فُوَاقَ نَاقَةٍ فَقَدْ وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّةُ،وَمَنْ سَأَلَ اللہَ الْقَتْلَ مِنْ نَفْسِہِ صَادِقًا،ثُمَّ مَاتَ أَوْ قُتِلَ, فَإِنَّ لَہُ أَجْرَ شَہِيدٍ،زَادَ ابْنُ الْمُصَفَّی مِنْ ہُنَا وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا فِي سَبِيلِ اللہِ،أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّہَا تَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَغْزَرِ مَا كَانَتْ, لَوْنُہَا لَوْنُ الزَّعْفَرَانِ،وَرِيحُہَا رِيحُ الْمِسْكِ،وَمَنْ خَرَجَ بِہِ خُرَاجٌ فِي سَبِيلِ اللہَ, فَإِنَّ عَلَيْہِ طَابَعَ الشُّہَدَاءِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ’’اگر کسی نے اونٹنی کو دوبارہ دوہنے کے وقفہ کے برابر بھی قتال کیا تو اس کے لیے جنت واجب ہے ‘ اور جس نے اللہ سے سچے دل سے قتل فی سبیل اللہ کی دعا مانگی پھر فوت ہو گیا یا قتل کر دیا گیا تو اس کے لیے شہید کا ثواب ہے۔‘‘ ابن المصفی نے یہاں اضافہ کیا ’’اور جسے (دشمن کی طرف سے) اللہ کی راہ میں کوئی زخم آ گیا یا کوئی چوٹ لگ گئی تو قیامت کے دن وہ زخم اسی طرح (تازہ) اور بڑا ہو گا جیسے کہ وہ تھا ‘ اس کے خون کا رنگ زعفران کا اور خوشبو کستوری کی ہو گی ‘ اور جسے اللہ کی راہ میں کوئی پھوڑا نکل آیا تو اس پر شہیدوں کے جیسی مہر ہو گی۔‘‘