Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 255 (سنن أبي داود)

[255]إسنادہ حسن

انفرد بہ ابو داود

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ قَالَ قَرَأْتُ فِي أَصْلِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ قَالَ ابْنُ عَوْفٍ،وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ،عَنْ أَبِيہِ،حَدَّثَنِي ضَمْضَمُ بْنُ زُرْعَةَ،عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ،قَالَ: أَفْتَانِي جُبَيْرُ بْنُ نُفَيْرٍ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ: أَنَّ ثَوْبَانَ حَدَّثَہُمْ: أَنَّہُمُ اسْتَفْتَوُا النَّبِيَّ ﷺ،عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: أَمَّا الرَّجُلُ, فَلْيَنْشُرْ رَأْسَہُ،فَلْيَغْسِلْہُ،حَتَّی يَبْلُغَ أُصُولَ الشَّعْرِ وَأَمَّا الْمَرْأَةُ, فَلَا عَلَيْہَا أَنْ لَا تَنْقُضَہُ،لِتَغْرِفْ عَلَی رَأْسِہَا ثَلَاثَ غَرَفَاتٍ بِكَفَّيْہَا

جناب شریح بن عبید کہتے ہیں کہ مجھے جبیر بن نفیر نے غسل جنابت کے بارے میں فتویٰ دیا اور کہا کہ ثوبان رضی اللہ عنہ نے ان کو بیان کیا کہ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں پوچھا،تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’مرد کو اپنے بال پوری طرح کھولنے چاہییں اور وہ انہیں اچھی طرح دھوئے حتیٰ کہ پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے لیکن عورت کے لیے بالوں کو کھولنا لازمی نہیں ہے۔اسے صرف اپنے دونوں ہاتھوں سے تین لپ پانی ڈالنا کافی ہے۔‘‘