Sunan Abi Dawood Hadith 2551 (سنن أبي داود)

[2551]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (3917)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ حَمْزَةَ الضَّبِيِّ،قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ،قَالَ: كُنَّا إِذَا نَزَلْنَا مَنْزِلًا لَا نُسَبِّحُ حَتَّی تُحَلَّ الرِّحَالُ .

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم جب کسی منزل پر اترتے تو اس وقت تک نماز نہ پڑھتے تھے جب تک کہ اونٹوں پر سے کجاوے نہ اتار لیتے۔