Sunan Abi Dawood Hadith 2560 (سنن أبي داود)

[2560] إسنادہ ضعیف

خبیب: مجہول،و جعفر: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 94

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ،حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ،أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَی أَبُو دَاوُدَ،حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ،حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ أَبِيہِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ،عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ النَّبِيَّ ﷺ سَمَّی خَيْلَنَا خَيْلَ اللہِ إِذَا فَزِعْنَا،وَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَأْمُرُنَا-إِذَا فَزِعْنَا-: بِالْجَمَاعَةِ،وَالصَّبْرِ،وَالسَّكِينَةِ،وَإِذَا قَاتَلْنَا.

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ امابعد: نبی کریم ﷺ ہمارے سواروں کو،جب ہم گھبراتے تو ((خیل اللہ)) ’’اﷲ کے شہسوار بندو!‘‘ کہہ کر پکارتے،اور رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ جب خوف اور گھبراہٹ کی کیفیت ہو تو اکٹھے ہو جایا کریں‘‘ صبر اور سکون سے کام لیں اور ایسے ہی قتال کے وقت کیا کریں۔