Sunan Abi Dawood Hadith 2561 (سنن أبي داود)
[2561]صحیح
صحیح مسلم (2595)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ،حَدَّثَنَا حَمَّادٌ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ أَبِي قِلَابَةَ،عَنْ أَبِي الْمُہَلَّبِ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ فِي سَفَرٍ،فَسَمِعَ لَعْنَةً،فَقَالَ: مَا ہَذِہِ؟،قَالُوا: ہَذِہِ فُلَانَةُ لَعَنَتْ رَاحِلَتَہَا،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ضَعُوا عَنْہَا, فَإِنَّہَا مَلْعُونَةٌ. فَوَضَعُوا عَنْہَا. قَالَ عِمْرَانُ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْہَا نَاقَةٌ وَرْقَاءُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک سفر میں تھے،پس آپ ﷺ نے (کسی سے) لعنت کرنے کی آواز سنی تو آپ ﷺ نے پوچھا: ’’یہ کیا ہے؟‘‘ صحابہ نے کہا: فلاں عورت ہے جس نے اپنی سواری کو لعنت کی ہے۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اس سے (کجاوہ اور سامان) اتار دو۔بلاشبہ یہ اب ملعونہ ہے۔‘‘ چنانچہ صحابہ نے اس سے (سامان وغیرہ) اتار دیا۔عمران کہتے ہیں: گویا میں اس کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ وہ سیاہی مائل اونٹنی تھی۔