Sunan Abi Dawood Hadith 2563 (سنن أبي داود)

[2563]صحیح

صحیح بخاری (5542) صحیح مسلم (2119)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ،حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَيْدٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَال:َ أَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ بِأَخٍ لِي حِينَ وُلِدَ لِيُحَنِّكَہُ،فَإِذَا ہُوَ فِي مِرْبَدٍ يَسِمُ غَنَمًا-أَحْسَبُہُ قَالَ:-فِي آذَانِہَا.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میرے بھائی (عبداللہ بن ابی طلحہ) کی ولادت ہوئی تو میں اسے لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ ﷺ اسے گھٹی دیں۔میں نے آپ ﷺ کو بکریوں کے باڑے میں پایا،آپ ﷺ بکریوں کو نشان لگا رہے تھے۔(شعبہ نے) کہا میرا خیال ہے،شیخ نے بیان کیا: آپ ﷺ ان کے کانوں پر نشان لگا رہے تھے۔