Sunan Abi Dawood Hadith 2564 (سنن أبي داود)
[2564]صحیح
صحیح مسلم (2117)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ مُرَّ عَلَيْہِ بِحِمَارٍ قَدْ وُسِمَ فِي وَجْہِہِ،فَقَالَ: أَمَا بَلَغَكُمْ أَنِّي قَدْ لَعَنْتُ مَنْ وَسَمَ الْبَہِيمَةَ فِي وَجْہِہَا،أَوْ ضَرَبَہَا فِي وَجْہِہَا؟!. فَنَہَی عَنْ ذَلِكَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے ایک گدھا لے جایا گیا جس کے چہرے پر داغ دیا گیا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’کیا تمہیں یہ بات نہیں پہنچی کہ میں نے ایسے شخص پر لعنت کی ہے جو کسی جانور کو اس کے چہرے پر داغے یا اس کے منہ پر مارے؟‘‘ چنانچہ آپ ﷺ نے اس کام سے منع فرما دیا۔