Sunan Abi Dawood Hadith 2565 (سنن أبي داود)
[2565]إسنادہ صحیح
أخرجہ النسائي (3610 وسندہ صحیح) ولہ شاھد انظر الحدیث السابق (808) مشکوۃ المصابیح (3883)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنِ ابْنِ زُرَيْرٍ،عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِي اللہُ عَنْہُ،قَالَ: أُہْدِيَتْ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ بَغْلَةٌ،فَرَكِبَہَا،فَقَالَ عَلِيٌّ: لَوْ حَمَلْنَا الْحَمِيرَ عَلَی الْخَيْلِ فَكَانَتْ لَنَا مِثْلُ ہَذِہِ؟! قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّمَا يَفْعَلُ ذَلِكَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو ایک خچر ہدیہ دیا گیا تو آپ ﷺ اس پر سوار ہوئے۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر ہم گدھوں کو گھوڑیوں پر چڑھائیں (تو ان کے اس جنسی عمل سے) ہمیں اس طرح کے خچر حاصل ہو جائیں گے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جاہل لوگ یہ کام کرتے ہیں۔‘‘