Sunan Abi Dawood Hadith 2572 (سنن أبي داود)

[2572]إسنادہ حسن

أخرجہ الترمذي (2773 وسندہ حسن) مشکوۃ المصابیح (3918)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ،حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ،حَدَّثَنِي أَبِي،حَدَّثَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَيْدَةَ،قَالَ: سَمِعْتُ بُرَيْدَةَ يَقُولُ بَيْنَمَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْشِي،جَاءَ رَجُلٌ وَمَعَہُ حِمَارٌ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! ارْكَبْ-وَتَأَخَّرَ الرَّجُلُ-،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا،أَنْتَ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِكَ مِنِّي،إِلَّا أَنْ تَجْعَلَہُ لِي!. قَالَ: فَإِنِّي قَدْ جَعَلْتُہُ لَكَ،فَرَكِبَ.

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ تشریف لیے جا رہے تھے کہ ایک شخص آیا اور اس کے پاس گدھا تھا ‘ اس نے کہا: اے اﷲ کے رسول! (آیئے) سوار ہو جائیے اور وہ خود پیچھے کو ہو گیا۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’نہیں،تم اپنی سواری پر آگے بیٹھنے کے زیادہ حقدار ہو۔سوائے اس کے کہ تم اپنا یہ حق مجھے دے دو۔‘‘ اس نے کہا: بیشک میں اپنا یہ حق آپ کو دیتا ہوں،سو آپ سوار ہو گئے۔