Sunan Abi Dawood Hadith 2573 (سنن أبي داود)
[2573] إسنادہ ضعیف
رجل من بني مرۃ بن عوف: لم أعرفہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّادٍ،عَنْ أَبِيہِ عَبَّادِ ابْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ: قَالَ أبو دَاود: ہُوَ يَحْيَی بْن عَبَّادٍ،حَدَّثَنِي أَبِي-الَّذِي أَرْضَعَنِي،وَہُوَ أَحَدُ بَنِي مُرَّةَ بْنِ عَوْفٍ،وَكَانَ فِي تِلْكَ الْغَزَاةِ, غَزَاةِ مُؤْتَةَ-،قَالَ: وَاللہِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی جَعْفَرٍ حِينَ اقْتَحَمَ عَنْ فَرَسٍ لَہُ شَقْرَاءَ فَعَقَرَہَا،ثُمَّ قَاتَلَ الْقَوْمَ،حَتَّی قُتِلَ. قَالَ أبو دَاود: ہَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ .
عباد بن عبداللہ بن زبیر اپنے رضاعی باپ سے روایت کرتے ہیں جو کہ بنی مرہ میں سے تھے اور غزوہ موتہ میں شریک ہوئے تھے۔کہتے ہیں: قسم اﷲ کی! میں گویا سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اپنے سرخ گھوڑے سے اتر پڑے،اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں ‘ پھر کافروں سے لڑتے رہے حتیٰ کہ خود قتل ہو گئے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث قوی نہیں ہے۔