Sunan Abi Dawood Hadith 2575 (سنن أبي داود)
[2575]صحیح
صحیح بخاری (420) صحیح مسلم (1870)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ،عَنْ نَافِعٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي قَدْ ضُمِّرَتْ مِنَ الْحَفْيَاءِ،وَكَانَ أَمَدُہَا ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ،وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ مِنَ الثَّنِيَّةِ إِلَی مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ،وَإِنَّ عَبْدَ اللہِ كَانَ مِمَّنْ سَابَقَ بِہَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مضمر گھوڑوں میں مقابلہ کروایا اور ان کے لیے حفیاء سے ثنیۃ الوداع تک کا فاصلہ مقرر تھا ‘ اور غیر مضمر گھوڑوں میں مقابلہ کروایا تو ان کے لیے ثنیۃ الوداع سے مسجد بنی زریق تک کا فاصلہ مقرر تھا ‘ اور عبداللہ ان مقابلہ کرنے والوں میں شریک تھے اور کامیاب رہے تھے۔