Sunan Abi Dawood Hadith 2604 (سنن أبي داود)

[2604]صحیح

صحیح مسلم (2013)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ،حَدَّثَنَا زُہَيْرٌ،حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا تُرْسِلُوا فَوَاشِيَكُمْ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ حَتَّی تَذْہَبَ فَحْمَةُ الْعِشَاءِ, فَإِنَّ الشَّيَاطِينَ تَعِيثُ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ،حَتَّی تَذْہَبَ فَحْمَةُ الْعِشَاءِ. قَالَ أَبو دَاود: الْفَوَاشِي: مَا يَفْشُو مِنْ كُلِّ شَيْءٍ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’سورج غروب ہوتے ہی اپنے چوپایوں کو مت چھوڑو ‘ حتیٰ کہ رات کا اندھیرا خوب چھا جائے ‘ بلاشبہ جس وقت سورج غروب ہوتا ہے شیاطین فساد کرتے ہیں ‘ حتیٰ کہ رات کا اندھیرا چھا جائے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ((الفواشی)) سے مراد ہر قسم کی گھومنے پھرنے والی چیزیں ہیں۔