Sunan Abi Dawood Hadith 2615 (سنن أبي داود)
[2615]صحیح
صحیح بخاری (4884) صحیح مسلم (1746)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ حَرَّقَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ،وَقَطَعَ-وَہِيَ البُوَيْرَةُ-،فَأَنْزَلَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ:مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوہَا[الحشر: 5].
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بویرہ مقام پر قبیلہ بنو نضیر کی کھجوریں جلائی تھیں اور کاٹی بھی تھیں ‘ اس پر اﷲ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ((ما قطعتم من لینۃ أو ترکتموہا)) ’’جو کھجوریں تم نے کاٹ ڈالیں یا جڑوں پر قائم رہنے دیں سو وہ اﷲ کے حکم سے تھا ‘ اور تاکہ اﷲ تعالیٰ فاسقوں کو رسوا کر دے۔‘‘