Sunan Abi Dawood Hadith 2619 (سنن أبي داود)
[2619] إسنادہ ضعیف
ترمذی (1296)
قتادۃ: عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی،حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ،عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ،أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ قَالَ: إِذَا أَتَی أَحَدُكُمْ عَلَی مَاشِيَةٍ،فَإِنْ كَانَ فِيہَا صَاحِبُہَا فَلْيَسْتَأْذِنْہُ،فَإِنْ أَذِنَ لَہُ فَلْيَحْتَلِبْ،وَلْيَشْرَبْ،فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيہَا،فَلْيُصَوِّتْ ثَلَاثًا،فَإِنْ أَجَابَہُ فَلْيَسْتَأْذِنْہُ،وَإِلَّا فَلْيَحْتَلِبْ وَلْيَشْرَبْ وَلَا يَحْمِلْ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی (دوران سفر میں) جانوروں کے پاس سے گزرے اور ان میں ان کا مالک موجود ہو تو اس سے اجازت لے ‘ اگر وہ اجازت دیدے ‘ تو دودھ دوہ لے اور پی لے ‘ اگر مالک موجود نہ ہو تو تین بار آواز لگائے ‘ اگر وہ جواب دے تو اس سے اجازت طلب کرے ورنہ دودھ نکال لے اور پی لے مگر ساتھ نہ لے جائے۔‘‘