Sunan Abi Dawood Hadith 2627 (سنن أبي داود)

[2627]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ،حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ،حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ ہِلَالٍ،عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ،عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مَالِكٍ،مِنْ رَہْطِہِ قَالَ: بَعَثَ النَّبِيُّ ﷺ سَرِيَّةً،فَسَلَحْتُ رَجُلًا مِنْہُمْ سَيْفًا،فَلَمَّا رَجَعَ،قَالَ: لَوْ رَأَيْتَ مَا لَامَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ! قَالَ: أَعَجَزْتُمْ إِذْ بَعَثْتُ رَجُلًا مِنْكُمْ فَلَمْ يَمْضِ لِأَمْرِي أَنْ تَجْعَلُوا مَكَانَہُ مَنْ يَمْضِي لِأَمْرِي.

سیدنا عقبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جو کہ بشر بن عاصم کی قوم سے تھے۔انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے ایک مہم بھیجی،تو میں نے ان میں سے ایک آدمی کو تلوار دی جب وہ واپس آیا تو اس نے کہا: کاش کہ آپ (وہ حالات) دیکھتے جن پر رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ملامت کی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کیا تم اس بات سے عاجز تھے کہ جب میرے بھیجے ہوئے آدمی نے میرے احکام کی تنفیذ نہیں کی تو تم اس کی جگہ کسی اور کو مقرر کر لیتے جو میرے احکام کی تنفیذ کرتا؟‘‘