Sunan Abi Dawood Hadith 2628 (سنن أبي داود)
[2628]إسنادہ صحیح
الولید بن مسلم الدمشقی صرح بالسماع المسلسل عند ابن حبان (1664) مشکوۃ المصابیح (3914)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ وَيَزِيدُ بْنُ قُبَيْسٍ مِنْ أَہْلِ جَبَلَةَ سَاحِلِ حِمْصَ وَہَذَا لَفْظُ يَزِيدَ،قَالَا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْعَلَاءِ أَنَّہُ سَمِعَ مُسْلِمَ بْنَ مِشْكَمٍ أَبَا عُبَيْدِ اللہِ يَقُولُ،حَدَّثَنَا أَبُو ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيُّ،قَالَ: كَانَ النَّاسُ إِذَا نَزَلُوا مَنْزِلًا،-قَالَ عَمْرٌو: كَانَ النَّاسُ إِذَا نَزَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْزِلًا-تَفَرَّقُوا فِي الشِّعَابِ وَالْأَوْدِيَةِ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ تَفَرُّقَكُمْ فِي ہَذِہِ الشِّعَابِ وَالْأَوْدِيَةِ،إِنَّمَا ذَلِكُمْ مِنَ الشَّيْطَانِ. فَلَمْ يَنْزِلْ بَعْدَ ذَلِكَ مَنْزِلًا إِلَّا انْضَمَّ بَعْضُہُمْ إِلَی بَعْضٍ،حَتَّی يُقَالَ: لَوْ بُسِطَ عَلَيْہِمْ ثَوْبٌ لَعَمَّہُمْ
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجاہدین جب کسی منزل پر پڑاؤ کرتے تھے،عمرو بن عثمان کے الفاظ ہیں۔جب رسول اللہ ﷺ پڑاؤ کرتے تھے تو لوگ وادیوں اور گھاٹیوں میں بکھر جاتے تھے۔پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’تمہارا ان وادیوں اور گھاٹیوں میں بکھر جانا شیطان کی طرف سے ہے۔‘‘ چنانچہ اس کے بعد جب بھی آپ ﷺ کسی منزل پر پڑاؤ کرتے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کے بہت ہی قریب رہتے حتیٰ کہ کہا جاتا: اگر ان پر ایک ہی کپڑا تان دیا جائے تو سب پر آ جائے۔