Sunan Abi Dawood Hadith 2629 (سنن أبي داود)
[2629]حسن
إسماعیل بن عیاش صرح بالسماع عند أبي یعلٰی الموصلي (1483) مشکوۃ المصابیح (3920)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ،عَنْ أَسِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخَثْعَمِيِّ،عَنْ فَرْوَةَ بْنِ مُجَاہِدٍ اللَّخْمِيِّ،عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُہَنِيِّ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ نَبِيِّ اللہِ ﷺ غَزْوَةَ كَذَا وَكَذَا،فَضَيَّقَ النَّاسُ،الْمَنَازِلَ وَقَطَعُوا الطَّرِيقَ،فَبَعَثَ نَبِيُّ اللہِ ﷺ مُنَادِيًا يُنَادِي فِي النَّاسِ, أَنَّ: مَنْ ضَيَّقَ مَنْزِلًا أَوْ قَطَعَ طَرِيقًا فَلَا جِہَادَ لَہُ
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ فلاں فلاں غزوے میں،میں اللہ کے نبی ﷺ کے ہمرکاب تھا تو لوگوں نے منزلوں پر پڑاؤ کرنے اور خیمے وغیرہ لگانے میں بہت تنگی کا مظاہرہ کیا کہ راستہ بھی نہ چھوڑا۔تو نبی کریم ﷺ نے اپنا ایک منادی بھیجا جس نے لوگوں میں اعلان کیا: ’’جو شخص خیمہ لگانے میں تنگی کرے یا راستہ کاٹے تو اس کا جہاد نہیں۔‘‘