Sunan Abi Dawood Hadith 2632 (سنن أبي داود)

[2632] إسنادہ ضعیف

ترمذی (3584)

قتادۃ عنعن

انوار الصحیفہ ص 96

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ،أَخْبَرَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا غَزَا, قَالَ: اللہُمَّ أَنْتَ عَضُدِي،وَنَصِيرِي،بِكَ أَحُولُ،وَبِكَ أَصُولُ،وَبِكَ أُقَاتِلُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب غزوے کے لیے تشریف لے جاتے تو یوں دعا فرماتے ((اللہم أنت عضدی ونصیری بک أحول وبک أصول وبک أقاتل)) ’’اے اللہ! تو میرا بازو اور میرا مددگار ہے،تیری ہی مدد سے میں چلتا پھرتا اور حملہ کرتا ہوں اور لڑائی کرتا ہوں۔‘‘