Sunan Abi Dawood Hadith 2637 (سنن أبي داود)
[2637]صحیح
الزھري صرح بالسماع عند ابن حبان (الإحسان: 3370) وغیرہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ،عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ،عَنْ أَبِيہِ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا أَرَادَ غَزْوَةً وَرَّی غَيْرَہَا،وَكَانَ يَقُولُ: الْحَرْبُ خَدْعَةٌ. قَالَ أَبو دَاود: لَمْ يَجِئْ بِہِ إِلَّا مَعْمَرٌ يُرِيدُ قَوْلَہُ الْحَرْبُ خَدْعَةٌ بِہَذَا الْإِسْنَادِ إِنَّمَا يُرْوَی مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ،عَنْ جَابِرٍ وَمِنْ حَدِيثِ مَعْمَرٍ،عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کسی طرف غزوے کا ارادہ فرماتے تو کسی اور جانب کا اشارہ کرتے۔اور فرمایا کرتے ’’جنگ چال کا نام ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ((الحرب خدعۃ)) کا لفظ اس روایت میں صرف معمر ہی نے اس سند سے بیان کیا ہے۔جو درحقیقت ((عمرو بن دینار ،عن جابر)) کی سند میں آیا ہے (جو اوپر ذکر ہوئی ہے) اور اسی طرح ((معمر ،عن ہمام بن منبہ ،عن أبی ہریرۃ)) کی سند میں بھی وارد ہے۔