Sunan Abi Dawood Hadith 2638 (سنن أبي داود)
[2638]حسن
انظر الحدیث السابق (2596) مشکوۃ المصابیح (3950)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ وَأَبُو عَامِرٍ،عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ،حَدَّثَنَا إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: أَمَّرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَلَيْنَا أَبَا بَكْرٍ رَضِي اللہُ عَنْہُ فَغَزَوْنَا نَاسًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ،فَبَيَّتْنَاہُمْ نَقْتُلُہُمْ،وَكَانَ شِعَارُنَا تِلْكَ اللَّيْلَةَ: أَمِتْ أَمِتْ. قَالَ سَلَمَةُ: فَقَتَلْتُ بِيَدِي تِلْكَ اللَّيْلَةَ سَبْعَةَ أَہْلِ أَبْيَاتٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ
جناب ایاس بن سلمہ اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر بنایا،پھر ہم مشرکین سے جہاد کے لیے نکلے۔ہم نے ان پر شب خون مارا۔اس رات ہمارا شعار تھا ((أمت أمت)) سلمہ کہتے ہیں کہ اس رات میں نے اپنے ہاتھ سے سات گھروں کے مشرکین کو قتل کیا تھا۔